Getting your Trinity Audio player ready... |
سرینگر/جموں
آج رات سے جموں وکشمیر میں ایک بار پھر سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گا۔ آج دن کو موسم عموماً ابر آلود اور سرد رہے گا۔ دیر رات کو مغربی ہوائوں کی وجہ سے جموں وکشمیر اور لداخ کے بہت سارے مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔ اس مرحلے کا زیادہ اثر شمالی کشمیر میں درج کیا جائے گا۔ جموں وکشمیر کے دوسرے مقامات پر اس مرحلے کا اثر کم رہے گا۔ بالائی علاقوں اک سے دو فیٹ کی برف باری ہو سکتی ہے، میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں برف کا کوئی امکان نہیں ہے۔
11 تاریخ سے موسم میں بہتری کا امکان ہے، اور اس مرحلے کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔